• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،جیانگ سو کی 20 کھرب یوآن سے زائد بیرونی تجارتتازترین

June 18, 2023

نان جنگ(شِنہوا)  چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کی درآمدات و برآمدات 2023 کے ابتدائی 5 ماہ کیدوران 20.5 کھرب یوآن (تقریبا 287.7 ارب امریکی ڈالرز) رہی  جو اسی عرصے میں چین کی مجموعی تجارت کے 12.2 فیصد کے مساوی ہے۔ نان جنگ کسٹمز نے بتایا کہ اس مدت میں صوبے کی برآمدات 13.3 کھرب یوآن جبکہ درآمدات 717 ارب یوآن رہی۔ پہلے 5 ماہ میں جیانگ سو کی یورپی یونین اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم کے ساتھ بیرونی تجارت میں 2.9 فیصد اور 3.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ بالترتیب 327 ارب یوآن اور 319.7 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ اسی مدت میں بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک کے ساتھ صوبے کی تجارت 8.9 فیصد بڑھ کر تقریبا 600.7 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ اس مدت کے دوران صوبے کی مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات، موبائل فونز، گاڑیوں کے پرزہ جات اور بحری جہازوں کی برآمدات کی شرح نمو مستحکم رہی۔