بیجنگ(شِنہوا) چین کے جیولوجیکل سروے کے سابق سربراہ ژونگ زیران کو رشوت لینے اور جان بوجھ کر ریاستی راز افشا کرنے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جیولوجیکل سروے وزارت قدرتی وسائل کا ذیلی ادارہ ہے۔ ژونگ اس سے قبل وزارت کے سرکردہ پارٹی اراکین کے گروپ کے رکن بھی رہے ہیں۔ ملک کے اعلی ترین عوامی استغاثہ( ایس ایس پی ) نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ژونگ کا کیس جانچ اور عدالتی کارروائی کے لیے استغاثہ حکام کو منتقل کر دیا گیاہے۔
جنوری میں، ملک کے انسداد بدعنوانی کے ادارے نے ژونگ سے نظم و ضبط اور قوانین کی مشتبہ سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں تفتیش شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ ماہ ژونگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سے نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔