• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین جمیکا کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی ہم آہنگ کرنے کے لیےپرامید ہے، چینی وزیرخارجہتازترین

January 21, 2024

کنگسٹن (شِںہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین جمیکا کے ساتھ ملکر ترقیاتی حکمت عملی ہم آہنگ کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون وسیع کرنے،عوامی اور ثقافتی تبادلے بڑھانے اور چین۔جمیکا دوستی کے لئے رائے عامہ کی بنیاد کو مستحکم کرنے  کے لیے پرامید ہے۔

وزیر خارجہ اور وکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات جمیکا کے وزیراعظم اینڈریو ہولنیس کے ساتھ ملاقات میں کہی جبکہ اس موقع پر جمیکا کے امورخارجہ، خزانہ، صحت اور انفراسٹرکچر کے وزراء بھی موجود تھے۔

ہولنیس نے یاد دلایا کہ 2009 میں انہیں چینی نائب صدر کی حیثیت سے جمیکا کا دورہ کرنے والے شی جن پھنگ کے استقبال کا شرف حاصل ہوا تھا اور 2019 میں انہوں نے اور صدر شی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کا اعلان کیا تھا۔

ہولنیس نے وانگ سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کو دلی مبارکباد کا پیغام پہنچائیں، انہوں نے کہا کہ جب جمیکا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو چین نے مدد کا ہاتھ بڑھانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جس نے جمیکا کی معاشی ترقی اور لوگوں زندگیاں بہتر ہونے میں بھرپور مدد ملی اور یہ ترقی پذیر ممالک کی مدد میں چین کی مخلصانہ خواہش کا واضح اظہار بھی ہے۔

چینی وزیرخاجہ وانگ یی نے صدر شی کی نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چین جمیکا کی جانب سے چین سے دوستانہ پالیسی اور ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو سراہتا ہے اور اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ میں چین کو سمجھنے اور تعاون پر جمیکا کا شکرگزار ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین اس بات کا حامی ہے کہ تمام بڑے یا چھوٹے ممالک برابر ہیں اور وہ جمیکا کے نظام اور طرز زندگی کا احترام کرتا ہے جس کی اپنی خصوصیات ہیں۔

وانگ نے مزید کہا کہ چین جمیکا کی خودمختاری، آزادی اور قومی وقار کے تحفظ اور علاقائی اور عالمی امور میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی حمایت کرتا ہے۔