کن منگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے صدرمقام کن منگ میں 8 ویں چین- جنوبی ایشیا نمائش شروع ہوگئی جس میں 2 ہزار سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں۔
نمائش کنندگان میں سے تقریباََ نصف جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کی کمپنیاں ہیں۔
نمائش 6 روز جاری رہے گی جس میں فن تعمیر ٹیکنالوجی، مصنوعات سازی،ماحول دوست توانائی اور جدید زراعت سمیت دیگر موضوعات پر 15 نمائشی ہالز قائم کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ نمائش میں پہلی بار کافی صنعت کے لئے ایک پویلین بھی وقف کیا گیا ہے جو چین کے اہم کافی پیدا کرنے مرکز کے طورپر یوننان کی حیثیت اجاگر کرتا ہے۔ اس پویلین میں 160 سے زائد کمپنیوں نے اپنی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی ہیں۔
کن منگ میں پہلی بار اس نمائش کا انعقاد 2013 میں کیا گیا تھا ۔ 2013 میں ہی چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو شروع کیا تھا ۔ نمائش اپنے آغاز سے لیکر اب تک 18 ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو خدمات مہیا کرچکی ہے۔ اس کے ذریعے 100 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی تجارت کو فروغ ملا اور 3 ہزارسے زائد منصوبوں پر دستخط کرنے میں سہولت ملی۔
نمائش کا انعقاد وزارت تجارت اور یوننان کی صوبائی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا ہے یہ نمائش چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کے لیے سال کی اہم ترین تقریبات میں سے ایک ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی حجم تقریبا 200 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکا تھا جو 2013 کے تجارتی حجم سے دوگنا ہے۔