فائل فوٹو، چین ، شمال صوبہ ہیبے کے شہرشینگ تائی کے ایک گودام میں یِن منگ چھاؤ سامان منتقل کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیوں میں جنوری کے دوران پائیدار بحالی ہوئی جس کی وجہ وائرس کے خلاف اقدامات میں بہتری لانا اور ایک ہفتے تک جاری رہنے والی بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران کھپت میں اضافہ ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور ای کامرس کے بڑے ادارے JD.com کے مشترکہ سروے کے مطابق ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیوں بارے انڈیکس 104.6 پوائنٹس تک پہنچ گیا جو گزشتہ ماہ کی نسبت 1.8 پوائنٹس زائد ہے ۔
مختلف شعبوں میں ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیاں جانچنے والے 9 بڑے ذیلی انڈیکسز میں سے 8 میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا ۔ کاروباری حجم اور دیہی کاروبار کے انڈیکس میں ایک ماہ قبل کی نسبت بالترتیب 2.1 پوائنٹس اور 2.6 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
سروے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ فروری 2023 میں چینی معیشت میں واضح اضافے اور مستحکم امکانات کے سبب انڈیکس میں اضافے کا رجحان برقرار رہے گا۔