بیجنگ(شِنہوا) چین میں ریلوے کے ذریعے رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کیے گئے سفری دوروں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.2 فیصد اضافے سے 1ارب 73کروڑ رہی۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی (چائنہ ریلوے)کے مطابق، اس عرصے کے دوران چلائی جانے والی اوسط یومیہ ٹرینوں کی تعداد10ہزار463 رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.7 فیصد زیادہ ہیں۔
کمپنی نے بتایا کہ ملک میں ریلوے کے سفری دوروں کی تعداد یوم مئی کی تعطیلات کے پہلے روز2کروڑ6لاکھ90ہزار کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
چائنہ ریلوے نے پہلے پانچ ماہ کے دوران سرحد پار مسافروں کے سفر کے لیے صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا۔ گوا نگژو - شینژن -ہانگ کانگ ہائی سپیڈ ریلوے کے ذریعے اس عرصے کے دوران سفری دوروں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 79.3 فیصد اضافے سے 1کروڑ7لاکھ80ہزار رہی۔
چائنہ ریلوے کے مطابق چین - لاوس ریلوے کے اس مدت کے دوران سفری دوروں کی تعداد1لاکھ7ہزار رہی، ہوہوٹ اور اولان باتر کے درمیان بین الاقوامی مسافر ٹرین خدمات بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔