بیجنگ (شِنہوا) چین نے جنوری سے ستمبر کے دوران 2 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار ٹن کھاد برآمد کی جو گزشتہ برس کی نسبت 31.6 فیصد زائد ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق صرف ستمبر 2023 میں ملک نے 37 لاکھ 70 ہزار ٹن کھاد برآمد کی جو گزشتہ برس کی نسبت 20.3 فیصد زائد ہے۔
برآمد کردہ کھادوں کی مختلف اقسام میں سے یوریا کی برآمدات میں گزشتہ ماہ تیز ترین اضافہ ہوا اور یہ ایک برس قبل کے مقابلے میں 241.7 فیصد بڑھ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران یوریا کی برآمدات 28 لاکھ 30 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 80 فیصد زائد ہے۔