• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، جنوری تا اگست شاہراہوں اور آبی گزر گا ہوں پر مسافروں کی تعداد میں اضافہتازترین

October 05, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران سڑک اور آبی گزر گا ہوں سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق  اس مدت کے دوران 2.97 ارب مسافر دورے  ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 19.7 فیصد زائد ہے۔

اسی عرصے میں چین کی آبی گزرگاہوں سے مجموعی طور پر 18 کروڑ 41 لاکھ 40 ہزار مسافر دورے ہوئے جو ایک برس قبل کی اسی مدت کی نسبت  123.3 فیصد زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چین  میں صرف اگست میں سڑکوں اور آبی گزرگاہوں سے بالترتیب 41 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار اور 3 کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار مسافر دورے ہوئے۔