• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، جنوری تا فروری گاڑیوں کی برآمدات میں 30.5 فیصد اضافہتازترین

March 17, 2024

بیجنگ(شِنہوا)رواں 2024 کے پہلے دو مہینوں میں چین کی گاڑیوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 30.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کےاعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کل 8 لاکھ 22 ہزار گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

مسافر گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 31.5 فیصد بڑھ کر 6 لاکھ 86 ہزاریونٹس تک پہنچ گئیں جبکہ کمرشل گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 25.9 فیصد اضافے کے ساتھ کُل 1 لاکھ 36 ہزار یونٹس ریکارڈ کی گئیں۔

اعداد و شمارکے مطابق  چین نے اس عرصے کے دوران 1 لاکھ 82 ہزارنئی توانائی گاڑیاں بھی برآمد کیں جو گزشتہ سال کی نسبت 7.5 فیصد زیادہ ہیں۔