• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، جنوری تا فروری خدمات کےشعبہ میں تیزتر ترقی ریکارڈتازترین

March 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے خدمات کے شعبے میں سال 2024 کے پہلے دو ماہ میں تیزتر ترقی ریکارڈ کی گئی جس کے سرکاری پیداواری انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کی طرف سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق یہ اضافہ2023 کے اسی عرصے کے دوران 5.5 فیصد شرح نمو کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

این بی ایس کی ترجمان لیو آئی ہوا نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ " خدمات کے شعبہ نے رہائشی، کیٹرنگ اور نقل وحمل کے شعبوں کے ساتھ مضبوط ترقی کی تیزتر رفتار دکھائی ہے ۔"

ترجمان نے فروری میں موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران کیٹرنگ  کے شعبہ میں آمدن، باکس آفس پرعوام کے رش کی بدولت فروخت میں اضافے اور سیاحت کے  شعبہ میں اخراجات  میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ صارفین کی پرجوش مارکیٹ اور تعطیلات کے دوران کھپت میں اضافےنے خدمات کے شعبہ کومتحرک بنانے میں کرداراداکیا۔

تعطیلات کے دوران رہائش اور کیٹرنگ کے شعبے  میں سب سے زیادہ12.1 فیصد  اضافہ دیکھا گیا۔اس کے بعد انفارمیشن ٹرانسمیشن، سافٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز میں 10.4 فیصد اضافہ ہوا۔ مالیاتی شعبے میں بھی 8.2 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا جبکہ  نقل و حمل، گودام اور پوسٹل سروسز میں 7.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تھوک اور پرچون فروشی  میں بھی 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروری کے مہینے میں خدمات کے شعبہ  کی کاروباری سرگرمیوں کا ایک اور پیمائشی اشاریہ 51 فیصد رہا ہے،جو جنوری کی نسبت 0.9 فیصد زیادہ ہے۔