بیجنگ (شِنہوا) چین کی مستقل اثاثہ جات سرمایہ کاری میں رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 5.5 فیصد اضافہ ہوا جو 2022 کے پورے سال کی شرح نمو سے 0.4 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر 53.577 کھرب یوآن (تقریباً 780 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی گئی۔
اس دوران بنیادی ڈھانچہ کی تعمیرمیں کی گئی سرمایہ کاری میں 9 فیصد اور مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جائیدادوں کی تعمیر پر لگائے گئے سرمائے میں 5.7 فیصد کمی ہوئی۔
ہائی ٹیک صنعتیں ایک پرکشش شعبے کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں جس میں 15.1 فیصد زائد سرمایہ کاری کی گئی ۔ خاص کر ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور سروسز میں کی گئی سرمایہ کاری میں بالترتیب 16.2 فیصد اور 12.3 فیصد اضافہ ہوا۔
لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتربنانے میں بھی سرمایہ سے مدد کی گئی اور صحت عامہ و تعلیم میں کی گئی سرمایہ کاری میں بالترتیب 18.8 فیصد اور 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔