• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، جولائی کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہتازترین

August 08, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں زرمبادلہ کے ذخائر جولائی کے اختتام پر 32.04 کھرب امریکی ڈالرز ہوگئے جو گزشتہ ماہ سے زائد ہیں جبکہ  جون کے اختتام پر یہ ذخائر 31.93 کھرب ڈالرز تھے۔

مالیاتی پالیسیوں اور بڑی معیشتوں کی توقعات، عالمی میکرو اکنامک اعداد و شمار اور دیگر عوامل کے سبب جولائی میں امریکی ڈالر انڈیکس گرگیا تھا جس سے عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمت بڑھ گئی ۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ نے بتایا کہ شرح تبادلہ میں ردوبدل اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے سبب جولائی کے دوران چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق چین کی معیشت میں زبردست لچک اور ترقی کی صلاحیت موجود ہے اوراس کے طویل مدتی مثبت بنیادی اصول تبدیل نہیں ہوئے جو غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے سازگار ہیں۔