• Hong Kong, Hong Kong
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، جولائی میں صنعتی پیداوار میں 5.1 فیصد اضافہتازترین

August 15, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی صنعتی پیداوار نے جولائی میں نئی قوتوں اور مضبوط برآمدات کے ساتھ مستحکم شرح نمو کو برقرار رکھا۔

قومی ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں ملک کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 5.1 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہانہ بنیادوں پر جولائی میں صنعتی پیداوار گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.35 فیصد بڑھی۔

صنعتی پیداوار میں کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ امریکی ڈالر) کے سالانہ کاروباری آمد رکھنے والے کاروباری اداروں کی سرگرمیوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے ترجمان لیو آی ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 80 فیصد صنعتوں اور تقریباََ 60 فیصد مصنوعات میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آلات کی پیداواری شعبے کا صنعتی پیداوار میں حصہ 2.4 فیصد  رہا جبک پیداواری شعبے میں ترقی کی قوتوں کو مستحکم کیا جارہا ہے۔

لیو نے کہا کہ گزشتہ ماہ ایرو اسپیس گاڑیوں، الیکٹرانک اور مواصلاتی آلات، کمپیوٹرز اور دفتری آلات کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ 2 ہندسوں میں رہا جو جون کی شرح نمو سے کہیں زیادہ ہے۔ شہری استعمال کے لئے بغیر پائلٹ والی فضائی گاڑیوں کی پیداوار میں 84.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار 27.8 فیصد بڑھی۔

صنعتی شعبے کی برآمدی مالیت میں جولائی میں گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد اضافہ ہوا جو جون کے مقابلے میں 2.6 فیصد زائد ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں بڑی صنعتوں کا مشترکہ منافع گزشتہ سال کی نسبت 3.5 فیصد بڑھ کر35.1کھرب یوان تک پہنچ گیا۔