بیجنگ(شِنہوا) چین کی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے جون میں بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے 2.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی ادارہ شماریات(این بی ایس ) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ماہ ان کمپنیوں کی طرف سے بجلی کی مجموعی پیداوار768.5 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گئی۔
اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ شمشی توانائی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.1 زیادہ رہی جبکہ پن بجلی کی پیداوار 44.5 فیصد بڑھ گئی۔
این بی ایس کے مطابق تھرمل پاور اور نیوکلیئر پاور کی پیداوار میں بالترتیب 7.4 فیصد اور 4 فیصد کمی واقع ہوئی۔