• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین جوہری توانائی کے فعال اور زیر تعمیر یونٹس کے لحاظ سے عالمی سطح پر دوسرے نمبر پرآگیاتازترین

September 27, 2023

شینزین (شِنہوا)چین عالمی سطح پر فعال یا زیر تعمیر نیوکلیئر پاور یونٹس کا حامل دوسرا بڑا ملک ہے۔

چائنہ نیوکلیئرانرجی ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار وانگ بنگ ہوا نے  جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شینزین میں ایک اجلاس میں بتایا کہ چینی مین لینڈ پر55 نیوکلیئر پاور یونٹس کام کر رہے ہیں جن کی مشترکہ تنصیبی صلاحیت 57 گیگاواٹ ہےجبکہ 24 یونٹس زیر تعمیر ہیں جن کی کل نصب شدہ صلاحیت 27.8 گیگاواٹ ہے۔

وانگ نے کہا کہ چینی مین لینڈ نے 2021 سے اب تک 21 نئے نیوکلیئر پاور یونٹس کی منظوری دی ہےجبکہ مستقبل قریب میں سالانہ چھ سے آٹھ نیوکلیئر پاور یونٹس کومنظوری دیئے جانے کی امید ہے۔