• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، جرمن ڈیزائن کی نمائش کا آغازتازترین

February 22, 2023

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں سِنگہوا یونیورسٹی آرٹ میوزیم میں "کراسنگ پیر اللز:جرمن ڈیزائن 1945تا 1990" نمائش کا آغاز ہوا ہے۔
 

 سِنگہوا یونیورسٹی آرٹ میوزیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈو پنگ فی کے مطابق نمائش میں معروف جرمن ڈیزائنرزاورڈیزائن اسکولوں کے 300 سے ز ائد ڈیزائن کے حامل  کاموں کی نمائش کی گئی ہے۔ اس میں صنعتی ڈیزائن، فرنیچر ڈیزائن، ٹیکسٹائلز اور زیورات کے ڈیزائن جیسی درجہ بندیاں شامل ہیں۔

اس نمائش کا اہتمام سِنگہوا یونیورسٹی آرٹ میوزیم اورجرمنی کے وٹرا ڈیزائن میوزیم اور سٹاٹ لچھی  کون سٹامولنگن ڈرسڈن (ڈرسڈن اسٹیٹ آرٹ کلیکشنز)نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

ڈو نے کہا کہ یہ  نمائش مختلف فنکشنز کی ڈیزائن مثالوں کے ذریعے ڈیزائن اور تاریخی و سماجی عوامل کے قریبی طور پر آپس میں  جڑے ہوئے منظر نامے کی عکاسی کرتی ہے۔

ڈو نے کہا کہ ہم حاضرین  کے سامنے جرمن جدید ڈیزائن کی ترقی کی راہ پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ جرمن ڈیزائن کے بارے میں زیادہ جامع اور گہرائی سے سمجھ سکیں۔ ہم یہ امید بھی کرتے ہیں کہ یہ نمائش چین میں ڈیزائن فلسفہ ،عمل اورتعلیم کے حوالے پیش کر سکے ۔

کنسٹ گیوربی میوزیم سٹاٹ لچھی کون سٹامولنگن ڈرسڈن کے ڈائریکٹر تھامس اے گیسلر نے کہا کہ یہ نمائش ڈیزائن کلچر پر علمی تحقیق میں جرمنی اور چین کے تعاون کے مواقع اور امکانات فراہم کرتی ہے ۔

یہ نمائش وسط اپریل  تک جاری رہے گی۔