بیجنگ (شِنہوا) چین کے شین ژو-15 خلائی جہاز پر سوار 3 خلاباز ملک کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہوئے اور 3 دیگر خلابازوں سے ملاقات کی ۔ یہ ایک تاریخی ملاقات تھی جس میں پہلا بار خلائی تجربہ گاہ میں افرادی قوت 6 تک بڑھ گئی۔
شین ژو ۔14 عملے کے سربراہ چھن ڈونگ نے بد ھ کی صبح 7 بجکر 33 منٹ (بیجنگ وقت) پر دروازہ کھولا ۔ جس کے بعد خلا ئی اسٹیشن پر رہنے والے تینوں افراد نے نئے آنے والوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور ان سے گلے ملے۔ جس کے بعد انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گروپ تصویر بنائی اور یک زبان ہوکر کہا کہ چین کا خلائی اسٹیشن ہمیشہ منتظر رہتا ہے۔
چین، شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں بنائی گئی تصویر میں شین ژو۔ 14 اور شین ژو ۔15 کا عملہ خلا میں تاریخی ملاقات کے بعد خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
چین، شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں بنائی گئی تصویرمیں شین ژو ۔14 عملے کے سربراہ کو خلائی اسٹیشن کے تیان ہی ماڈیول کے ایئرلاک کیبن میں شین ژو۔ 15 کے عملے کو خوش آمدید کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین، شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں بنا ئی گئی تصویر میں شین ژو ۔14 کے خلابازوں لیو یانگ اور کائی شوژے کو وین تیان لیب میں شین ژو ۔15 کے عملے کو خوش آمدید کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
چین، شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں بنائی گئی تصویر میں شین ژو ۔14 کے خلابازوں لیو یانگ اور کائی شوژے کو وین تیان لیب میں شین ژو۔ 15 کے عملے کو خوش آمدید کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)