• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے 2021 میں شروع کردہ گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو (جی ڈی آئی)تازترین

June 21, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے 2021 میں شروع کردہ گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو (جی ڈی آئی) پر اس وقت بھرپورطریقے سے عملدرآمد ہورہا ہے جس میں متعدد متعلقہ  منصوبوں سے ٹھوس نتائج ملے ہیں۔ 

سینٹر فار انٹرنیشنل نالج آن ڈیویلپمنٹ کی گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو پرمرتب کردہ  پیشرفت رپورٹ میں گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو کے نفاذ کی کوششوں کے ساتھ ساتھ  اس کی کامیابیوں کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون 2022 میں جاری ہونے والے اعلیٰ سطح ڈائیلاگ آن گلوبل ڈیویلپمنٹ کی مکمل ہونے کے قریب اقدامات کی فہرست میں شامل مجوزہ 32 اقدامات سے نصف یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا ان کے ابتدائی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2022 میں جاری کردہ گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو منصوبوں کی پہلی فہرست میں شامل 50 عملی تعاون منصوبوں میں سے 10 سے زائد مکمل ہوچکے ہیں جبکہ باقی میں مسلسل پیشرفت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک برس سے زیادہ عرصے میں گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو نے ترقی کو آسان بنانے میں عالمی اتفاق رائے کو مؤثر طریقے سے یکجا کیا ۔  یہ عالمی چیلنجز سے نمٹتا ، دنیا بھر میں ترقی پذیر ممالک کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرتا  اور 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

رپورٹ میں گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو پرعملدرآمد کو مزید آگے بڑھانے سے متعلق ترقی پر اتفاق رائے  جاری رکھنے، وسائل کی تقسیم  بہتر بنانے، نتیجہ خیز تعاون میں اضافے علم کے ساتھ ترقی کے فروغ کی تجویز دی گئی ہے۔