بیجنگ(شِنہوا) چین میں شہروں اور قصبوں کے ساتھ ساتھ ملک کے 90 فیصد سے زیادہ دیہاتوں میں 5 جی نیٹ ورک کی خدمات میسر ہیں۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں38 لاکھ 40ہزار5 جی اسٹیشنز پر مشتمل عالمی معیار کا معلوماتی اور مواصلاتی نیٹ ورک قائم ہے، اسٹیشنز کی یہ تعداد دنیا بھر کے 60 فیصد سے زیادہ ہیں۔
پانچ سال قبل تجارتی پیمانے پر استعمال کے لیے چین میں 5 جی لائسنس کے پہلے بیچ کے اجرا کے بعد سے، 5 جی ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر فروغ حاصل ہوا ہے اور اسےصنعت، بجلی، کان کنی،حفظان صحت اور تعلیم جیسے مختلف شعبوں میں بروئے کار لایاگیا ہے۔
ملک میں 5 جی کی 300 فیکٹریاں قائم کی گئی ہیں اور 5 جی پلس صنعتی انٹرنیٹ کے اطلاق کے لیے 13ہزار سے زیادہ منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ملک میں 5 جی کی ترقی اور ثقافتی و سیاحتی مقامات، صحت کی سہولیات، یونیورسٹیوں، نقل و حمل کے مراکز اور سب وے سسٹم جیسی جگہوں پر 5 جی نیٹ ورک کوریج کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔