• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اے جی600 ایم ایمفیبیئس طیارے کا سرد موسم میں پرواز کا تجربہ مکملتازترین

February 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مقامی ساختہ آگ بجھانے والے طیارے اے جی 600 ایم نے سرد موسم میں پرواز کے تجربات مکمل کرلیے ہیں۔ یہ طیارہ اے جی 600 بڑے ایمفیبیئس طیاروں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔

چین کے معروف طیارہ ساز ادارے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کے مطابق 2 اے جی 600 ایم بڑے ایمفیبیئس طیاروں نے چین کے شمالی اندرون منگولیا خود مختار کے علاقے ہولون بوئرکے ضلع ہائی لار کے ایک ہوائی اڈے پر سرد موسم میں پرواز کا تجربہ کیا۔

یہ آزمائش سرد ماحول میں کی گئی جس میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان تھا ۔ اس دوران کم درجہ حرارت، ٹھنڈ اور منجمد حالات کا سامنا کرنے میں طیارے کی کارکردگی کو آزمایا گیا۔ یہ آزمائش تقریباً 2 ہفتے جاری رہی۔

اندرون منگولیا میں سرد موسم میں پرواز کی آزمائش کے لئے 2 اے جی 600 ایم طیارے جنوری کے آخر میں صوبہ شانشی سے 6 گھنٹے کی پرواز کرکے ہائی لار پہنچے تھے۔ ان طیاروں نے اس فیری پرواز میں تقریباً 2 ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کی تھی۔

ان دو طیاروں کی یہ فیری پرواز اب تک کی طویل ترین فیری پروازبھی ہے۔ اس دوران ان کا روٹ بھی موسمی اعتبار سے انتہائی پیچیدہ تھا۔

ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ نے کہا ہے کہ سرد موسم میں پرواز کی آزمائش سے ہوا کی صلاحیت کی تصدیق کے ساتھ ساتھ کم درجہ حرارت میں اے جی 600 ایم طیاروں کے مستقبل کے آپریشن اور دیکھ بھال کے بارےمیں مزید معلومات بھی حاصل ہوئی ہیں۔