• Krasnoyarsk, Russia
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اے سی 311اے ہیلی کاپٹرنے لہاسا میں سلنگ لوڈفلائٹ ٹیسٹ مکمل کرلیاتازترین

June 07, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ملکی سطح پر تیار کردہ اے سی 311اے سول ہیلی کاپٹرنے جنوب مغربی شی ژانگ خود اختیار خطے میں لہاسا کی سطح مرتفع پرسلنگ لوڈ(رسے کے ساتھ بندھا وزن) کے ساتھ فلائٹ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ( اے وی آئی سی) کے مطابق ہلکے ہیلی کاپٹر نے حال ہی میں لہاسا میں 3ہزار680 میٹر کی بلندی پرایک ہوائی اڈے سے 325 کلوگرام وزن کے ساتھ سلنگ لوڈ آپریشن فلائٹ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا۔

اے سی 311اے ہیلی  کاپٹر نے وزن کو اٹھاتے اورآگے لے جاتے ہوئے محفوظ طریقے سے لینڈنگ سے پہلے اوپراٹھنے،مڑنے،ہموار پروازاور گلائیڈنگ جیسی سرگرمیوں کی کامیاب آزمائش مکمل کی۔

اے وی آئی سی نے کہا کہ آزمائشی پرواز کے پورے عمل کے دوران ہیلی کاپٹر نے سطح مرتفع کے حالات میں مستحکم پروازکا مظاہرہ کیا۔