• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اے سی 313 اے سول ہیلی کاپٹرنے سرد موسم میں آزمائشی پرواز کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاتازترین

February 14, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ملکی سطح پر تیارکردہ اے سی 313 اے سول ہیلی کاپٹر نے سرد موسم میں آزمائشی پرواز کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی ،ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے مطابق  اے سی 313 اے سول ہیلی کاپٹر نے حال ہی میں ملک کے سب سے شمالی شہر موہے کے ایک ہوائی اڈے پر سرد موسم میں اپنا پہلا فلائٹ ٹیسٹ کا مشن مکمل کیا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ فلائٹ ٹیسٹ کے اس مرحلے کے دوران، اس بڑے ہیلی کاپٹر کی منڈلانے، بلند ہونے، ایک ہی بلندی پر پرواز اور دیگر پروازوں کی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ سرد ماحول میں اس کے بڑے سسٹمز اور انجنز کی کارکردگی کی تصدیق کے لیے متعدد فلائٹ ٹیسٹ کیے ہیں۔