تیان جن(شِنہوا) چین کے دو انجنوں کے حامل اے سی 332 سول ہیلی کاپٹر نے جمعہ کو اپنی پہلی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔
ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے کہا کہ 4 ٹن کے کثیرالمقاصد ہیلی کاپٹر کو اپنے لانچ آپریٹرز سے 24 آرڈرز کی پہلی کھیپ اسی دن موصول ہوئی۔
ان آرڈرز میں 18 ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا معاہدہ اور چھ کی خریداری میں اظہار دلچسپی شامل ہے۔ یہ فضائی نقل و حمل، ہنگامی طبی امداد اور گشت سمیت دیگر شعبوں استعمال کئے جائیں گے۔
ہیلی کاپٹر زیادہ سے زیاد 3 ہزار 850 کلوگرام وزن لے کر اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں دس مسافروں کو لے جایا جا سکتا ہے۔ ڈویلپر نے کہا کہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 260 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور زیادہ سے زیادہ پرواز کی حد 693 کلومیٹر ہے۔