بیجنگ (شِنہوا) چین کے ملکی ساختہ اے سی313 اے سول ہیلی کاپٹر کی سرد موسم میں آزمائشی پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔
ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ ( اے وی آئی سی) نے بتایا کہ اے سی313 اے نے حال ہی میں ملک کے انتہائی شمال میں واقع شہر موہے کے ہوائی اڈے پر پہلے سرد موسم کے فلائٹ ٹیسٹ مشن کے دوران متعدد پروازیں کی ہیں۔
اے وی آئی سی نے مزید کہا کہ انتہائی سرد موسم میں آزمائشی پروازوں کے بعد اس نئے ہیلی کاپٹر ماڈل کی مزید بہتری اور فضائی قابلیت کی سرٹیفیکیشن کے لیے اے سی313 اے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
سرد موسم میں فلائٹ ٹیسٹ کے اس مرحلے کا مقصد اے سی313 اے کی پرواز کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ سرد ماحول میں اس کے بڑے سسٹمز اور انجنز کی کارکردگی کی تصدیق کرنا ہے۔

چین کا ملکی ساختہ اے سی313 اے سول ہیلی کاپٹرملک کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے موہے میں سرد موسم میں آزمائشی پرواز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
اے وی آئی سی کا تیار کردہ اے سی313 اے 13 ٹن کلاس کا ایک بڑا کثیر المقاصد سول ہیلی کاپٹر ہے جس میں ایک مرکزی روٹر اور ٹیل روٹر ہے۔ اس نے17 مئی 2022 کو اپنی پہلی پرواز کی تھی۔