• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ بینکنگ ریگولیٹر نے بے ضابطگیوں پر 5 بینکوں پر جرمانے عائد کر دیےتازترین

February 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین میں پانچ مالیاتی اداروں کو ان کے کاروبار میں بے ضابطگیوں پر مجموعی طور پر38کروڑ79 لاکھ یوآن (تقریباً 5 کروڑ65 لاکھ ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

چین کے اعلیٰ بینکنگ ریگولیٹر چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ بینک آف چائنہ،  چائنہ من شینگ بینک اور چائنہ بوہائی بینک پر قرض کے فنڈز کے غلط استعمال اور غلط اعدادوشمار سمیت بے ضابطگیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

 کمیشن نے چائنہ کنسٹرکشن بینک اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (چائنہ) لمیٹڈ سے غیر قانونی منافع ضبط کیا اور دونوں قرض دہندگان پر پروڈنٹ لون مینجمنٹ آپریشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں اور ویلتھ مینجمنٹ بزنس آپریشنز کی عدم تعمیل جیسی بےضابطگیوں پر جرمانہ عائد کیا۔

کمیشن قانون کے مطابق ان جرمانوں کے بعد سخت انتظامی جرمانے  عائد کرے گا، مارکیٹ کے نظم و ضبط کو سخت کرے گا، مالیاتی صارفین کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا، اور بینکوں اور انشورنس اداروں پر زور دے گا کہ وہ مالیاتی خطرات کو کم کرنے کے لیے قوانین اور ضوابط کے مطابق کام کریں۔