بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی سے چلی کے چیمبر آف ڈپٹیز کی اسپیکر کارول کیریولا اولیوا نے بیجنگ میں ملاقات کی۔
گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ چلی کو لاطینی امریکہ اور ایشیا پیسفک خطے میں تعاون کے حوالے سے ایک اہم شراکت سمجھا ہے اور وہ چلی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے،روایتی دوستی کو جاری ،تعاون کی سطح کوبہتر بنانے اورچین-چلی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل مضبوط بنانےکے خواہاں ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ چلی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا جنوبی امریکہ کاپہلاملک ہے اور گزشتہ نصف صدی بلکہ اس سے بھی زیادہ عرصے کے دوران، دوطرفہ تعلقات میں بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے باوجود مضبوط، مستحکم ترقی برقرار رہی ہے جس سےترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کی ایک مثال قائم ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی سیاسی اعتماد اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مضبوط کرنا چاہیے، عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ اور بین الاقوامی ہم آہنگی کو مستحکم کرنا چاہیے۔
ژاؤ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی نینشل پیپلز کانگریس چلی کی کانگریس کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے، قانون ساز اداروں کی سطحوں پر دوستانہ تبادلے کو تیزکرنے اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون سے متعلق قانونی دستاویزات کی منظوری اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے کثیر الجہتی میکانزم کے تحت ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔