بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اورنیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی کی قیادت میں چینی وفد عوامی جمہوریہ کوریا کا خیر سگالی سرکاری دورہ کرے گا۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بتایا کہ پارٹی اور حکومتی وفد کو ورکرز پارٹی آف کوریا کی مرکزی کمیٹی اور عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کی حکومت نے دورے کی دعوت دی ہے۔ چینی وفد11 سے 13 اپریل تک "چین-ڈی پی آر کے دوستی سال" کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا۔