• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ قانون ساز کا عوامی کانگریس کے اعلیٰ معیار کے کام پر زورتازترین

June 05, 2024

شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لی جی نے نئے دور میں عوامی کانگریس کے کام کو اعلیٰ معیار تک لے جانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے یہ بات شمالی صوبے ہیبے کے معائنہ دورے میں کہی ۔

ژاؤ لی جی نے ہان ڈان، شینگ تائی اور شی جیا ژوآنگ میں برادریوں ، کاروباری اداروں اور دیہی علاقوں میں عوامی کانگریس کے نائبین کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور اس بات پر زور دیا کہ عوامی کانگریسوں کو شعوری طور پر اپنے کام میں عوامی جمہوریت پر عمل کرنا اور اسے فروغ دینا چاہئے۔

انہوں نے عوامی کانگریس کے نائبین پر زور دیا کہ وہ اپنے قانونی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ رابطے بڑھائیں، حکومتوں اور متعلقہ فریقین کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دیکر پارٹی اور ملک کو عوام سے جوڑنے والے پل کی حیثیت سے کام کریں۔

ژاؤ نے مقامی قانون ساز رابطہ و رسائی دفاتر کے دروے میں عوامی کانگریس کے کام میں نئے خیالات اور نقطہ نگاہ تلاش کرنے کے لئے وقت کے ساتھ ہم آہنگی اور ارتقاء کو اپنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی کانگریس اور ان کی قائمہ کمیٹیوں کو اپنا کام بہتر بنانا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں، منصوبوں اور عوام کے لئے مشترکہ تشویش کے اہم امور کو ترجیح دینا چاہئے۔

ژاؤ نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ 2024 میں قومی عوامی کانگریس کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے عوامی کانگریس نظام کو ترقی دینے کے تجربے کا جائزہ لینے، عوامی کانگریس نظام بہتر طریقے سے برقرار رکھنے، اسے مزید بہتر بنانے اور اسے چلانے کے لئے اپنے تجربات پر نظرثانی اس کے نفاذ کی کوششوں پر زور دیا۔