• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ قانون ساز کاعوامی کانگریس کے کام کی اعلیٰ معیاری ترقی پر زورتازترین

March 31, 2024

ہائیکو(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لی جی نے 14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے دوسرے اجلاس کے رہنما اصولوں کے نفاذ اور عوامی کانگریس کے کام کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

ژاؤ لی جی،جو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں،نے یہ بات  چین کےجنوبی صوبہ ہائی نان کے اپنے ایک معائنہ دورے کے دوران کہی۔

ڈنگ آن کاؤنٹی میں نچلی سطح کے قانون سازوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ژاؤ نے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطے رکھیں اور عملی طورپر مسائل کو حل کرنے میں مدد  کریں۔

انہوں نے  کہا کہ قانون سازوں کی مہارت  سے بھرپورانداز میں فائدہ اٹھاتے ہوئےانہیں مزید تعاون فراہم کیا جائے تاکہ وہ قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھاسکیں۔

ہائی نان کے صوبائی دارالحکومت ہائیکو میں ژاؤ لی جی  نے صوبے پر زور دیا کہ وہ اپنے منفرد فائدے کا بہتراستعمال  کرے جس میں باقاعدہ  بنیادوں پر مقامی ضوابط کی تشکیل،خصوصی اقتصادی زونز اور اپنی آزاد تجارتی بندرگاہ کے لیے ضوابط وضع کرنے  کے لیے اپنے اختیارات کو استعمال میں لانا شامل ہے۔

انہوں نے صوبے پر زور دیا کہ وہ تجارت اور سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، کاروباری ماحول، لوگوں کے معیار زندگی اور ماحولیاتی تہذیب جیسے اہم شعبوں میں قانون سازی کے عمل میں تیزی لائے۔

انہوں نےہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے لیے فوری طور پر ضروری معاون ضوابط کو بروقت متعارف کرانے پر بھی زور دیا۔