تیانجن(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لی جی نے چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی میں دو روزہ معائنہ کے دورے کے دوران نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ کے بارے میں رائے سنی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے ایک سیمینار میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ نمائندوں کو سنا اور کہا کہ قائمہ کمیٹی اعلیٰ مقننہ کے امور کی رپورٹ کے مسودے کو بہت اہمیت دیتی ہے جس میں متعدد مواقع پر رائے طلب کی جاتی ہے۔
اعلیٰ مقننہ کے امور کی رپورٹ کا جائزہ 5 مارچ کو شروع ہونے والے 14ویں این پی سی کے دوسرے سالانہ اجلاس میں لیا جائے گا۔
ژاؤ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی نے گزشتہ ایک سال کے دوران عوامی کانگریس کے امور کے بارے میں اپنی آگاہی کو وسعت دی ہے ۔انہوں نے پارٹی کی مجموعی قیادت کی بالادستی قائم رکھنے خاص طور پر عوامی کانگریس کے امور کے لیے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیادت پر زور دیا تاکہ صحیح سیاسی سمت کو یقینی بنایا جا سکے ۔
انہوں نے ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں عوامی کانگریس کے کردار اور امور کی درست انجام دہی کے ساتھ ساتھ عوامی کانگریس کے امور کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششوں پر زور دیا۔