• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ قانون ساز کی قازقستان، کمبوڈیا، روس کے رہنماوں سے ملاقاتتازترین

March 29, 2024

بوآؤ،ہائی نان (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے بوآؤفورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2024 میں شرکت کے لیے چین کے دورہ پرآئے قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف،کمبوڈیا کے شاہ کی سپریم پریوی کونسل کے صدرسمڈیچ ٹیچو ہون سین اور روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک سے الگ الگ ملاقات کی۔  قازق صدرتوکایف سے ملاقات کے دوران نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین اور قازقستان کے تعلقات ایک نئے "سنہری 30 سالوں میں" داخل ہو گئے ہیں اور یہ کہ ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-قازقستان کمیونٹی کی تعمیر دونوں سربراہان مملکت کا ایک اسٹریٹجک فیصلہ اور دوطرفہ تعلقات کی مستقبل کی ترقی کے لیے ایک بنیادی رہنما اصول ہے۔ ژاؤ نے کہا دونوں ممالک کو اپنے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے،  ایک دوسرے کی بھرپور حمایت اور اہم شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرتے ہوئے عوام کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینا چاہیے اور سٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، تاکہ دونوں ممالک سٹریٹجک استحکام حاصل کر سکیں۔  انہوں نے کہا کہ نیشنل پیپلز کانگریس قازق پارلیمنٹ کے ساتھ مختلف سطحوں اور مختلف اشکال میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، گورننس میں تبادلوں کو فروغ اور دوطرفہ عملی تعاون کے لیے قانونی ضمانت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر صدرتوکایف نے کہا کہ قازقستان چین کے ساتھ مستقل جامع تزویراتی شراکت داری کو انتہائی اہم سمجھتا ہے اور دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کے لیے قانون ساز اداروں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ ہون سین سے ملاقات کے دوران ژاؤ نے کہا کہ ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر دونوں ممالک کے رہنماؤں کی حکمت عملی کے تحت اعلیٰ معیار، اعلیٰ سطح اور اعلیٰ معیار کے نئے دور میں داخل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمسائیہ ممالک کی سفارت کاری میں دوستی، خلوص، باہمی مفاداور شمولیت کے اصولوں کو برقرار رکھنے، کمبوڈیا کے ساتھ سٹریٹجک رابطے جاری رکھنے، معیشت، ثقافت، نوجوانان اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط اور قومی جدیدیت کے سفر پر مل کر کام کرنے اورہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیرکو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔