• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ قانون ساز کی ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین سے ملاقات،باہمی ہم آہنگی کےفروغ کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورتازترین

April 09, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سینئر قانون ساز ژاؤ لی جی نے ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین وونگ دین ہیو سےبیجنگ میں بات چیت کی۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ گزشتہ برس کے اختتام پر دونوں جماعتوں کے جنرل سیکریٹریز نے مشترکہ طور پر ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ ویتنام برادری کے قیام کا اعلان کیا تھا جوسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور نئے دور میں چین ۔ ویتنام جامع سٹریٹجک تعاون کا خاکہ تیار کرے گا۔

ژاؤ نے کہا کہ ویتنام کے ساتھ ملکر چین  کام کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں ملکوں کی جماعتوں کے جنرل سیکریٹریز کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کیا جا سکے اور تمام ذرائع سے ہر سطح اور تمام شعبوں میں باہمی تبادلے اور تعاون کی اعلیٰ سطح اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیش رفت کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو اعلیٰ سطح کی سٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے سے تعاون،ترقیاتی حکمت عملی میں اضافہ، گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت تعاون میں پیشرفت  سمیت بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ، 2 راہداریاں اور ون اکنامک سرکل حکمت عملی کے درمیان ہم آہنگی سہل بنانا ،روایتی دوستی کو گہرا کرنا، لوگوں کے ذریعے معاش، ثقافت اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے اور سمندری تنازعات کو مناسب طریقے سے نمٹانا چاہیے۔

اس موقع پرویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین وونگ دین ہیو نے کہا کہ ویتنام دونوں ملکوں کی جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ ویتنام برداری قیام کو مزید فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہشمند ہے جو سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویتنام کی قومی اسمبلی چین کی قومی عوامی کانگریس کے ساتھ دوستانہ تبادلے مضبوط بنانے، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر تبادلے اور باہمی سیکھنے کا عمل مستحکم کرنے اور دونوں عوام کے درمیان دوستی میں مسلسل پیشرفت کی خواہاں ہے۔