بیجنگ(شنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی سے مشرقی تیمورکے صدر جوز راموس ہورتا نےبیجنگ میں ملاقات کی ۔
چین اور مشرقی تیمور کے روایتی دوست پڑوسی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ژاو جو نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی)کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کوعملی جامہ پہناتے ہوئے دوستی ،خلوص،باہمی فائدے اور جامعیت کے اصول پر عمل کرنے سمیت باہمی اعتماد اور دوستی کو بڑھانے ،اعتماد اور تبادلوں کو بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے تیمور لستے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔
نیشنل پیپلز کانگریس آ ف چائنا مشرقی تیمور کی قومی پارلیمنٹ کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تبادلوں کو جاری رکھنے ،ریاستی نظم و نسق کے متعلق تجربات کے تبادلوں کو مضبوط کرنے اور اپنے اپنے ملک کی ترقی ،احیا اور دو طرفہ تعلقات کے لیے بہتر خدمات سر انجام دینے کو تیار ہے ۔
اس موقع پرصدر راموس ہورتا نے کہا کہ چین مشرقی تیمورکا ترقی اور تعاون میں سب سے اہم شراکت دار ہے اور مشرقی تیمور ایک چین کے اصول پر پر مضبوطی سے کاربند ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے،قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچ سکے۔