• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی ازبکستان اور روس کا دورہ کریں گےتازترین

July 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی ازبکستان اور روس کا 6 سے 13 جولائی تک سرکاری خیر سگالی دورہ کریں گے۔ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ کو اس دورے کی دعوت ازبکستان کی سینیٹ کی چیئرپرسن تنزیلہ نربایفا، ازبکستان کی اولی مجلس کے قانون ساز چیمبر کے اسپیکر نوردین اسمعائیلوف، روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو وولودن اور روسی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنٹینا ماتویینکو نے دی ہے۔

دورے کے دوران ژاؤ روس میں 10ویں برکس پارلیمانی فورم کے علاوہ این پی سی اور روسی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون کمیٹی کے 9ویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔