بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے دوسرے اجلاس کی کوریج کرنے والے میڈیا کارکنوں سے ملاقات کی ،ژاؤ لیجی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے این پی سی کے دوسرے اجلاس کی خبروں کی کوریج اور تشہیر میں متعلقہ سرکاری محکموں اور میڈیا اداروں کی اہم کوششوں کااعتراف کیا۔ میڈیا میں شائع ہونے والی متعدد تفصیلی اور متاثر کن خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے، ژاؤ نے پیپلزکانگریس اور این پی سی کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی کوریج اور تشہیر کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔