بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کے منظوری پر صوبہ شنشی کے پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے مبینہ رشوت خوری پر چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے نمبر 1 سول عدالتی ٹریبونل کے سابق چیف جج ژینگ شوئی لین کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
ایس پی پی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ ژینگ کے کیس کی تفتیش نیشنل کمیشن آف سپرویژن نے کی جس کے بعد اسے استغاثہ کے حوالے کیا گیا ہے۔