• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ پروکیوریٹوریٹ نےعدالتی احتساب کے فروغ کے لیے دستاویزات جاری کردیںتازترین

July 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے ملک بھر میں پروکیوریٹوریٹرز کو مکمل اور ایمانداری سے عدالتی احتساب کو نافذ کرنےمیں تعاون کے لئے دو نئی دستاویزات جاری کی ہیں۔

ایس پی پی عہدیدار شی وی زونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک دستاویز میں پراسیکیوٹرز، ان کے معاونین اور کلرکوں کے اختیارات اور ذمہ داریوں کی تفصیل دی گئی ہے۔

اس میں قانونی کارکردگی میں پروکیوریٹری اہلکاروں کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ نگرانی اور انتظامیہ میں ذمہ داریوں کی بھی وضاحت کی گئی ہے ، جس میں داخلی تحمل اور پروکیوریٹریل اختیار کی نگرانی پر ایک مخصوص باب شامل ہے۔

 دستاویز میں کیس کی معلومات ظاہر کرنے  کے لئے آن لائن پلیٹ فارم میں مزید بہتری پر زوردیا کیا گیا ہے تاکہ پروکیوریٹری کے کام کی شفافیت کو بڑھایا جاسکے۔

دوسری دستاویز  جس میں 2020 کے ورژن سے ترمیم کی گئی ہے، عدالتی احتساب کے نفاذ سے متعلق ہے۔ یہ احتساب کے دائرہ کار کی وضاحت  سمیت ایسے منظرنامے کو اپ ڈیٹ کرتی ہے جس میں عدالتی ذمہ داریوں کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، اور عدالتی ذمہ داری کے تعین اور نفاذ کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جا تا ہے۔

اس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ استغاثہ کو ان کی پوری زندگی تک استغاثہ کے فرائض کی انجام دہی پر جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔