• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ سیاسی ادارے کے زیراہتمام 2023 میں ملک کی اقتصادی صورتحال بارے اجلاستازترین

January 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے زیراہتمام جمعہ کو 2023 میں ملک کی اقتصادی صورتحال کے تجزیہ کے لیے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اجلاس میں شرکت اور اظہار خیال کیا۔

وانگ ہوننگ نے مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں بیان کردہ کلیدی امور پر تفصیلی تحقیق کی کوششوں پر زور دیا تاکہ متعلقہ پالیسیوں کے نفاذ میں آسانی پیدا ہوسکے۔ وانگ نے کہا کہ سیاسی مشیروں کو ملک کی طویل المدت اقتصادی ترقی کے بارے میں ایک جامع تفہیم وضع  کرتےہوئے ترقی میں اعتماد  کو فروغ دینے میں مدد اور سماجی توقعات کو مستحکم اور بہتر بنانا چاہیے۔