بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے آئندہ دوسرے اجلاس کے لیے تجویز کردہ مرکزی ایجنڈہ جمعہ کو پیش کیا گیا۔
جمعہ کو سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق سی پی پی سی سی کی 14ویں قومی کمیٹی کا دوسرا اجلاس 4 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہو گا۔
سیشن کے مجوزہ ایجنڈے میں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ کی سماعت اور اس پر غور و خوض سمیت سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے پچھلے اجلاس کے بعد سے سیاسی مشیروں کی تجاویزپر عمل درآمدکےبارے میں ایک رپورٹ شامل ہے۔
مجوزہ ایجنڈے کے مطابق سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے اراکین 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے اجلاس میں سرکاری امور کی رپورٹ سمیت دستاویزات کی سماعت اور ان پر بحث کرنے کے لیےشرکت کریں گے۔