بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے ،چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی )کی قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس 4 سے 10 مارچ تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کے ترجمان لیو جی یی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کا دوسرا اجلاس پیر کی سہ پہر 3 بجے شروع ہوکر 6 دن جاری رہے گا اور 10 مارچ کی صبح اختتام پذیر ہوگا۔
لیو نے بتایا کہ اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اور مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ،افتتاحی اور اختتامی اجلاسوں میں چین میں غیر ملکی سفارتی نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
سی پی پی سی سی 14 ویں قومی کمیٹی جس کی مدت 2023 میں شروع ہوئی، سال کے دوران اس کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے لیو نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کمیٹی نے ایک اچھا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی پی سی سی کے امور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مجموعی قیادت کی زیرنگرانی مکمل ہوئے ہیں۔
گزشتہ ایک برس کے دوران سیاسی مشیروں نے چینی جدیدیت کے لئے تجاویز دینے پر توجہ مرکوز کی ہے۔
لیو کے مطابق سال بھر میں مختلف موضوعات پر مجموعی طور پر 94 مشاورتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تخلیق بھی شامل تھی جبکہ اس دوران سیاسی مشیروں نے 138 تحقیقی اور معائنہ سرگرمیاں بھی انجام دیں۔