• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کا سالانہ سیشن کے اختتامی اجلاس کا انعقادتازترین

March 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے ،چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے دوسرے سالانہ سیشن کا اختتامی اجلاس اتوار کی صبح منعقد ہوا۔

صدرشی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماؤں نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ پر ایک قرارداد کی منظوری سمیت  پچھلے سالانہ اجلاس سے سیاسی مشیروں کی تجاویز پر عمل درآمد، نئی تجاویز کی جانچ کے بارے میں ایک رپورٹ اور 14ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بارے میں ایک سیاسی قراردادکی منظوری دی گئی۔

سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اجلاس سے خطاب کیا۔