• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کی قائمہ کمیٹی کا اجلاستازترین

March 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کا پانچویں اجلاس بیجنگ میں جمعہ کو شروع ہوگیا،جس کا مقصدسی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے آئندہ سالانہ اجلاس کی تیاری کرنا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے جمعہ کو افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 4 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہونے والے 14ویں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی طلبی کے فیصلے کا جائزہ اور اس کی منظوری دی گئی۔ سیشن میں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ کے مسودے پر گزارشات اور اس بارے میں ایک رپورٹ کی وضاحت کی گئی کہ 14ویں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس سے لے کر اب تک سیاسی مشیروں کی تجاویزکو کیسے نمٹایا گیا ہے۔