• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیرتازترین

August 24, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے،عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس جمعرات کو اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں سائنسی اور تکنیکی جدت کے نظام کو بہتر بنانے اور جدت پرمبنی ترقیاتی حکمت عملی کے نفاذ کو تیز کرنے پرخصوصی غور کیاگیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وانگ نے صدرشی جن پھنگ کے ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں کے ساتھ سوچ اور عمل کو ہم آہنگ کرنے اور سائنس وٹیکنالوجی میں زیادہ خود انحصاری اوراستحکام کے حصول  اورسائنس وٹیکنالوجی میں ملک کو مضبوط بنانے کے لیے اتفاق رائے اور حکمت سے کام لینےپر زوردیا۔ 

وانگ نے کہا کہ سی پی پی سی سی کو کلیدی شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجیزمیں کامیابیاں حاصل کرنے، بنیادی تحقیق کومضبوط بنانے، اسٹرکچرل سائنسی وتکنیکی اصلاحات کو وسیع کرنے، جدت میں کاروباری اداروں کے بنیادی کردارکو مستحکم اور اسٹریٹجک  مہارت کے حامل اہلکاروں کی تیاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔