• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ختمتازترین

March 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) کی 14 ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کا پانچواں اجلاس ختم ہوگیا۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اختتامی اجلاس کی میزبانی کی اور خطاب کیا۔

وانگ نے سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی گزشتہ برس کی ٹھوس پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ 2024 عوامی جمہوریہ چین اور سی پی پی سی سی کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کا سال ہے۔

وانگ نے کہا کہ سی پی پی سی سی کو اپنی عمدہ روایت کو جاری رکھتے ہوئے اپنی سیاسی ذمہ داری نبھانے کےلیے پر عزم رہنا چاہئے، فعال طریقے سے رہنمائی کرنی چاہئے اور چینی جدیدیت میں پیشرفت پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ قومی معاشی اور سماجی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے دانشمندی اور طاقت کو یکجا کرنا چاہئے۔

انہوں نے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے آمدہ دوسرے اجلاس کا کامیابی سے انعقاد یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں ایجنڈے کا مسودہ اور سالانہ اجلاس کا شیڈول، سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد سے سیاسی مشیروں کی تجاویز کو نمٹانے سے متعلق ایک رپورٹ سمیت دیگر دستاویزات کا جائزہ لیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی۔

یہ دستاویزات سالانہ اجلاس میں جائزے کے لئے پیش کی جائیں گی۔