• Dallas, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر اور وسطی امریکی پارلیمنٹ کی صدر کی ملاقاتتازترین

July 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ سے وسطی امریکی پارلیمنٹ کی صدر سلویا گارسیا نے بیجنگ میں ملاقات کی۔بدھ کو ہونے والی ملاقات میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے کہا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے جس پر عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے، یہ وسطی امریکی پارلیمنٹ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے چین کے لیے  ایک سیاسی بنیاد بھی ہے۔

چینی سیاسی مشیر نے کہا کہ ان کا ملک ایک مضبوط سیاسی بنیاد کے قیام، دوستانہ تعاون کو مضبوط کرنے، عوامی تعلقات کو فروغ دینے، کثیرالجہتی رابطوں کومستحکم  اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے وسطی امریکی پارلیمنٹ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے سی پی پی سی سی مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔