بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے ملک اوربیرون ملک چینیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے، "تائیوان کی آزادی" کی سختی سے مخالفت اور مادر وطن کے دوبارہ اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے ان خیالات کا اظہار چائنہ کونسل برائے فروغ پرامن قومی اتحاد کے اجلاس میں کیا۔ پیر کو ہونے والے اجلاس میں وانگ کو کونسل کا صدر منتخب کیاگیا۔
وانگ نے ہر قسم کی علیحدگی پسندانہ کارروائیوں کی مخالفت، قوم کے پرامن اتحاد کو فروغ دینے اور بنیادی قومی مفادات کے تحفظ میں ملک و بیرون ملک ہم وطنوں کو متحد کرنے میں کونسل کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کونسل پر زور دیا کہ وہ نئے دور میں تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پارٹی کی مجموعی پالیسی پر مکمل اور دیانتداری سے عمل درآمد کرے اور آبنائے تائیوان میں تبادلوں اور تعلقات کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرے۔