• Redford, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ سیاسی مشیرکی مراکش کے ایوان نمائندگان کے سپیکرسے ملاقاتتازترین

May 16, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ سیاسی مشیروانگ ہوننگ نے بیجنگ میں مراکش کے ایوان نمائندگان کے سپیکر رشید طالبی العلمی سے ملاقات کی۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے کہا کہ مراکش عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے افریقی اور عرب ممالک میں سے ایک ہے۔ اعلیٰ سیاسی مشیرنے کہا کہ چین دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مراکش کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، وانگ نے مزید کہا کہ سی پی پی سی سی مراکش کے ایوان نمائندگان کے ساتھ  دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تبادلوں اورایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے عمل کومضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ العلمی نے کہا کہ مراکش ایک چین کی پالیسی پر مضبوطی سے قائم ہے اور یہ کہ وہ چین کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں پرہم آہنگی کوفروغ دینے ، معیشت، ثقافت اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔