بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے 46 نئےغیر ملکی سائنسدانوں کا ماہرین تعلیم کے طور پرانتخاب کیا گیا ہے۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس ) نے 30 نئے غیر ملکی ماہرین تعلیم جبکہ اکیڈمی آف انجینئرنگ (سی اے ای ) نے 16غیر ملکی ماہرین تعلیم کو منتخب کیا۔
سی اے ایس کے نو منتخب غیر ملکی ماہرین تعلیم کا تعلق 22 ممالک سے ہے، جن میں سے پانچ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شریک ممالک سے ہیں۔سی اے ای کے نو منتخب غیر ملکی ماہرین تعلیم کا تعلق برطانیہ اور امریکہ سمیت آٹھ ممالک سے ہے۔
ہر دو سال بعد، سی اے ایس اور سی اے ای سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے نئے غیر ملکی ماہرین تعلیم کا انتخاب کرتے ہیں۔ سی اے ایس اور سی اے ای میں اس انتخاب کے بعدغیر ملکی ماہرین تعلیم کی تعداد بالترتیب 154 اور 124 تک پہنچ گئی ہے۔