بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلی ترین قانون ساز ادارے،13ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے 36ویں اجلاس میں قانون سازوں نے زرعی مصنوعات کے معیار اور تحفظ سے متعلق نظرثانی قانون کی منظوری دے دی۔
یہ نظرثانی فوڈ سیفٹی قانون کے ساتھ اس قانون کو زیادہ ہم آہنگ بنانے کے لیے کی گئی ہے، تاکہ فوڈ سیفٹی سے متعلق تمام امور بشمول پیداوار، پروسیسنگ اور استعمال کی مؤثر نگرانی اور قانون کے مطابق ان کو منظم کیا جا سکے۔
نظرثانی قانون میں ایسے تمام ضوابط شامل کیے گئے ہیں جن سے زرعی مصنوعات کے لیے ملک کے معیار اور حفاظتی معیارات پر پوری طرح عمل درآمد یقینی بنایاجاسکے گا۔
زرعی مصنوعات کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کے حوالے سے معیار اور حفاظت کے حوالے سے نئی شرائط بھی شامل کی گئی ہیں۔
نظرثانی شدہ قانون کے مطابق، دیہی اور زرعی امور کے انچارج سرکاری محکموں کو مارکیٹ کے نگران اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کو بڑھانا ہوگا تاکہ زرعی مصنوعات کے معیار اور حفاظت کو بہتر طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔