بیجنگ (شِنہوا) نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤلیجی نے بیجنگ میں بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کے صدر ڈوار ٹے پاچیکو سے بات چیت کے دوران تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
ژاؤنے کہا کہ 130 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے آئی پی یونے مختلف ممالک کی پارلیمان کے مابین تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا ہے، باہمی تفہیم اور اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور ممالک کو چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کی خاطر ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین بین الاقوامی امور میں بڑا کردار ادا کرنے کے لئے آئی پی یو کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی این پی سی آئی پی یو کو اپنے اثر و رسوخ کو مزید بڑھانے، حقیقی کثیر الجہتی کو برقرار رکھنے اور اس پر عمل کرنے، وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصولوں پر عمل کرنے اور ممالک کی پارلیما ن پر زور دینے میں حمایت کرتی ہے۔اس کا مقصد بات چیت کو مضبوط بنا نا، وسیع اتفاق رائے پیدا کر نا اور زیادہ عملی نتائج حاصل کر نا ہے۔
ژاؤنے کہا کہ چین پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں آئی پی یو کی حمایت کرتا ہے اور شمال۔جنوب ترقی کے فرق کو کم کرنے اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے دیگر ممالک کی پارلیمان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ این پی سی امن، ترقی، شفافیت، انصاف، جمہوریت اور سب کے لئے آزادی کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے کی خاطرآئی پی یو اور دیگر ممالک کی پارلیمان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے اور سب کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ ملے۔
پاچیکو نے اس بات کا ذکر کیا کہ آئندہ سال این پی سی کی آئی پی یو میں شمولیت کی 42ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین آئی پی یو کے کام کی فعال طور پر حمایت کر رہا ہے اور دوطرفہ تعاون نے غربت میں کمی ، دنیا میں جا معیت کے فروغ اور افریقہ میں پائیدار ترقیاتی اہداف کی ترقی سمیت متعدد شعبوں میں بامعنی نتائج حاصل کئے ہیں۔